i پاکستان

چہلم امام حسین پر سندھ بھر کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلانتازترین

August 23, 2024

حکومت نے چہلم حضرت امام حسین پر اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ اسکولوں میں تعطیل صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم نے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر(کل) پیر 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں میں تعطیل دی ہے۔ واضح رہے کہ چہلم امام حسین کے موقع پر ملک بھر میں مختلف مقامات پر جلوس و مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی