i پاکستان

دبئی فیصل آباد کی پرواز میں مسافر کا انتقال، جہاز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگتازترین

September 27, 2025

دبئی فیصل آباد کی پرواز میں ایک مسافر کے انتقال کرنے پر جہاز نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق 2 مسافروں کی طبیعت خراب ہونے پر ایک پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی اور دوسری کو روک لیا گیا۔حکام نے بتایا کہ دبئی فیصل آباد کی پرواز نے مسافر کی طبیعت خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی، یہ پرواز لاڑکانہ کے قریب تھی، پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا، مسافر کے بے ہوش ہونے پر پائلٹ نے پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا۔حکام کے مطابق میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے لینڈ کرتے ہی مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم مسافر ذوالفقار کا انتقال ہو چکا تھا۔ دوسری جانب کراچی سے دبئی کی پرواز میں سوار 3 سالہ بچی کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی اور شدید بخار میں مبتلا بچی بے ہوش ہوگئی جس پر عملے نے میڈیکل ایمرجنسی ٹیم کو آگاہ کیا۔حکام نے بتایا کہ شدید بخار سے حالت انتہائی خراب ہونے پر بچی زہرا کو نجی سپتال منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی