i پاکستان

دبئی میں منعقد بگ 5 گلوبل نمائش 2025 میں پہلی بار پاکستانی تعمیراتی کمپنیوں کی شرکتتازترین

November 29, 2025

دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہ بگ 5 گلوبل نمائش 2025میں پہلی بار پاکستانی تعمیراتی کمپنیوں نے شر کت کی ہے ۔تفصیل کے مطابق دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں بگ 5 گلوبل 2025 کی نمائش میں پاکستانی پویلین نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔'بگ5گلوبل' تعمیراتی صنعت کی عالمی نمائش ہے، جو شہری منصوبہ بندی، پائیداری اور جدید ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ دبئی میں جاری 'بگ5گلوبل' نمائش 2025 میں مختلف ممالک سے 85,000 سے زائد شرکا اور 2,800 نمائش کنندگان شریک ہیں۔مقتدرہ ترقی تجارت پاکستان 'کے زیر انتظام پہلی مرتبہ 9 پاکستانی کمپنیوں کی نمائش میں شرکت ہے جو کہ پاکستان کی تعمیراتی صعنت کے لئے خوش آئند ہے۔دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل ، حسین محمدنے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا۔ پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے نمائش میں جدید بلڈنگ اور کنسٹرکشن ٹیکنالوجی کی نمائش اور اعلی کوالٹی کی تعمیراتی مصنوعات پیش کی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی