وزیر مملکت قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے کہاہے کہ دنیا کے صف اول کے سرمایہ کار وزیر اعظم شہباز شریف سے ملنے کے خواہش مند ہیں۔ایک انٹرویو میں حذیفہ رحمان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں فتح نے خطے میں پاکستان کا مقام بلند کیا، آپریشن کے بعد امدادی اداروں اور ملکوں کے رویے میں مثبت تبدیلی آئی۔وزیر مملکت قومی ورثہ نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو پاکستان کی طاقت اور مقام کا درست اندازہ ہوگیا ہے، آپریشن بینان مرصوص کی وجہ سے چین کی مارکیٹ کو بھی فروغ ملا ہے، معرکہ حق میں فتح کے بعد پاکستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نظر انداز کرنے والے عالمی سرمایہ کار اب سنجیدہ سوچ رہے ہیں جبکہ بڑے سرمایہ کار وزیر اعظم شہباز شریف سے ملنے کے خواہش مند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق افواج پاکستان، عسکری اور سیاسی لیڈرشپ کی وجہ سے ممکن ہوئی، سرمایہ کاروں کو پیغام مل چکا ہے کہ دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان میں سرمایہ کاری محفوظ ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی فتح کے بعد پاکستان کی معاشی ترقی کو ٹربو بوسٹ لگ جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی