i پاکستان

دنیاپور ،زہریلا اسپرے پینے سے خاتون جاںبحق، والد کا شوہر اور سسر پر الزامتازترین

June 25, 2025

پنجاب کے شہر میں زہریلا اسپرے پینے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔تفصیل کے مطابق پنجاب کے شہر دنیاپور چک 291 ڈبلیو بی میں خاتون زہریلا اسپرے پینے سے جاں بحق ہوگئیں، خاتون کے والد نے بیٹی کی موت کا الزام شوہر اور سسر پر لگایا ہے۔والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو اس کے شوہر اور سسر نے زبردستی زہریلا اسپرے پلایا ہے، تاہم خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جائے گئی، تھانہ صدر پولیس نے ورثا کی درخواست پر تحقیقات شروع کردیں ہیں

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی