i پاکستان

دو بڑی بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا باضابطہ آغاز،مالیاتی مشیروں کا تقررتازترین

November 28, 2025

دو بڑی بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا اور نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر مقرر کر دئیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے دو بجلی کمپنیوں حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔نجکاری کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ حیدرآباد الیکٹرک اور سکھر الیکٹرک کی نجکاری کے لئے مالیاتی مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ نجکاری کمیشن نے آسٹریا کی معروف کمپنی رافیسین انوسٹمنٹ کو حیسکو اور سیپکو کا مالیاتی مشیر تعینات کیا ہے، جبکہ مالیاتی مشیر کے تقرر کیلئے اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط بھی کر دئیے گئے ہیں۔حکومتی اعلامیے کے مطابق مالیاتی مشیر اس معاہدے کے تحت انویسٹمنٹ سیلز سائیڈ فنانشل ایڈوائزر کے طور پر خدمات سرانجام دے گا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ مالیاتی مشیر حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کے لئے فریم ورک ، قابل اطلاق قوانین کے مطابق سیل سائیڈ ڈیو ڈیلیجنس، سرمایہ کاروں کو مارکیٹ سے آگاہ کرنے اور لین دین کے اسٹرکچر کی تیاری میں معاونت کرے گا۔اعلامیے کے مطابق مشیر نجکاری کیلئے شفاف اور مسابقتی بولی کے عمل، مارکیٹنگ اور نجکاری فریم ورک کے مطابق تمام مراحل کی تکمیل کو یقینی بنائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی