i پاکستان

دریائے سندھ میں طغیانی سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئےتازترین

July 29, 2025

دریائے سندھ میں طغیانی سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کچہ چوہان اور کچہ میانیوالی نمبر 1 اور 2 سمیت کئی علاقے متاثر ہوئے۔دریائے سندھ میں طغیانی سے ہزاروں ایکڑ پر مونگی اور کپاس سمیت دیگر فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ زمینی راستے منقطع ہیں اور کشتیوں کے ذریعے آمدورفت جاری ہے۔سیلاب متاثرین کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے۔اے آر وائی نیوز کی خبر پر انتظامیہ متحرک ہوگئی، ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو متاثرہ علاقوں کے دورے کی ہدایت جاری کر دی۔اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے عملے کے ہمراہ کشتی پر سیلابی علاقوں کا معائنہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ دریا معمول کے مطابق نشیبی علاقوں سے گزر رہا ہے، فصلوں کا سروے پانی اترنے کے بعد کیا جائے گا، حکومت اور انتظامیہ ہر قدم پر سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی