i پاکستان

دہشتگردی کا خاتمہ اور امن وامان کی صورتحال ریاست کی بقا اور پاکستان کے وقار کا معاملہ ہے، راناثنا اللہتازترین

April 18, 2025

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ اور امن وامان کی صورتحال ریاست کی بقا اور پاکستان کے وقار کا معاملہ ہے،سیاسی جماعتوں کو سیاسی لڑائی کو سکیورٹی معاملات سے نتھی نہیں کرنا چاہیئے،خیبرپختونخوا اورربلوچستان میں جو دہشتگرد کاروائیاں کررہے ہیں، ان کو را کی حمایت اور فنڈنگ حاصل ہے، سیاسی اونرشپ یہ ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف پوری قوم کی آواز آرمی چیف اور سکیورٹی فورسز جیسی ہونی چاہیئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے معاملات کو ٹھیک کرنا چاہیئے، بانی جن کو ملاقات کیلئے بلائیں ان کے علاوہ کسی کو ملاقات کیلئے جیل جانا ہی نہیں جانا چاہیئے۔سلمان اکرم راجا پی ٹی آئی کیلئے معتبر ہیں وہ جن بندوں کو کہیں وہ ملاقات کیلئے جائیں۔ یہ سارا کھیل میڈیا میں خبر بنانے کیلئے ہورہا ہے، عمران خان کی بہنیں قابل احترام ہیں، خاتون کا معاشرے میں ایک مقام ہے، ان کے بقول جیل والوں نے 6 لوگوں کی زبردستی ملاقات کروائی، تو پھر ان لوگوں نے کیوں ملاقات کی؟ انہوں نے کہا کہ میں متعدد بار کہہ چکا ہوں کہ یہ سیاسی ایشو ہے، سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر معاملات کو حل کرنا چاہیئے۔

لیکن پچھلے پانچ دس سال کی تاریخ دیکھیں تو فیصلہ کرسکتے ہیں کہ کون اس سیاسی عمل اور مذاکرات سے انکاری رہا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ اور امن وامان کی صورتحال ریاست کی بقا کا معاملہ ہے، یہ پاکستان کے وقار کا معاملہ ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں جو دہشتگرد کاروائیاں کررہے ہیں وہ دشمنوں کے ساتھ مل کر کاروائیاں کررہے ہیں، ان کو را کی حمایت اور فنڈنگ حاصل ہے، وہ دہشتگرد افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں بنائے بیٹھے ہیں، وہاں وہ تیاری کرکے پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہیں، ان کے ساتھ کس طرح سیاسی بات ہوسکتی ہے، وہ بڑی سیدھی بات کرتے ہیں کہ ہم بلوچستان کو آزاد کرانا چاہتے ہیں، کے پی کے علاقوں کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں، ان کے خلاف کاروائیوں میں اگر کوئی جماعت اختلاف رکھتی ہے تو سامنے آئے اور بتائے کہ وہ دہشتگردوں کے ساتھ ہے۔ سیاسی اونرشپ یہی ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف نمٹنے کا عزم مسلح افواج اور آرمی چیف نے جو کیا ہے، وہ پوری قوم کی آواز ہونی چاہیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی