i پاکستان

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ،حکومت کا ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل انضمام عندیہتازترین

July 16, 2025

وفاقی حکومت نے ملک میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل کے انضمام کا مسئلہ حل کرانے کا عندیہ دیدیا وزیراعظم شہبازشہبارشریف نے اتصالات وفد کی درخواست پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔اتصالات کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے حالیہ ملاقات میں ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل کا انضمام یقینی بنانے کیلئے مدد مانگی تھی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اتصالات کو معاملے کے حل میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم نے انضمام کے معاملے کی ذمہ داری نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو سونپ دی۔حکومتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مسئلے کے حل کی راہ نکالیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی