مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں نریندر مودی نے بھارت میں آمریت نافذ کر دی ہے،جمہوریت کے دعویدار ملک میں آزادی اظہارِ رائے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور انسانی حقوق کی پامالیوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کے دفاع میں نریندر مودی فسطائیت پر اتر آیا ہے۔مودی نے آر ایس ایس کے نظریے کے پرچار میں پورے خطے کے امن کو دائو پر لگا دیا ہے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کوئی بھی فالس فلیگ آپریشن کو حقیقت ماننے کے لیے تیار نہیں ہے اور فالس فلیگ ڈرامے کی ناکامی پر نریندر مودی حواس باختہ ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ قومی یگانگت اور اتحاد کے لئے بانی چیئرمین سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ضروری ہے،بانی چیئرمین موجودہ وقت میں سب سے مقبول لیڈر ہے،جعلی حکومت بانی چیئرمین سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف جعلی مقدمات کو ختم کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی