i پاکستان

راولپنڈی، کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف،ملزم گرفتار، مقدمہ درجتازترین

January 02, 2026

راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اسپتال کے سکیورٹی سپروائز نعمان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق واش روم میں خاتون کی چیخ وپکارپر سکیورٹی عملہ موقع پرپہنچا اور ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے موبائل سے نازیبا ویڈیوز ملنے پر پولیس کو طلب کیاگیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی