i پاکستان

ٹوبہ ٹیک سنگھ،گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحقتازترین

January 02, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نوشاہی دربار کے قریب گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن کی شناخت حسنین اور ثاقب کے نام سے ہوئی ہے۔ایک اور واقع ٹبہ سلطان پور میں رونما ہوا، جہاں ملتان وہاڑی روڈ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی