فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی)کے ہاتھوں بین الاضلاعی ڈاکو فاروق مارا گیا۔ ترجمان سی سی ڈی نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں اعوان والا پلی پر 5 ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے، کہ پولیس پارٹی پہنچ گئی، ڈاکوئوں نے پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ شروع کر دی۔سی سی ڈی کے مطابق اعوان والا پلی پر پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ریکارڈ یافتہ بین الاضلاعی ڈاکو فاروق گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا، جب کہ اس دوران اس کے 4 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی سی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم فاروق ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی 32 وارداتوں میں مطلوب تھا، پولیس کے پاس اس کے جرائم کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مطابق ملزم فاروق کے خلاف صرف فیصل آباد ہی میں نہیں بلکہ دیگر اضلاع میں بھی کئی مقدمات درج ہیں، جن میں ضلع قصور اور حافظ آباد بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی