i پاکستان

فیصل آباد،سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک، چار ملزمان فرار ، اسلحہ اور شہریوں سے چھینی گئی دو موٹر سائیکلیں برآمدتازترین

September 22, 2025

فیصل آباد میں جوڑے پل پر سی سی ڈی سے مقابلے میں دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک جبکہ چار ملزمان فرار ہو گئے۔تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے علاقے جوڑے پل پر سی سی ڈی سے مقابلے میں دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو محسن اور ذیشان ہلاک چار ملزمان فرار ہو گئے، اسلحہ اور شہریوں سے چھینی گئی دو موٹر سائیکلیں برآمد جبکہ ہلاک ملزمان 80 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔سی سی ڈی لائلپور ٹائون کے انچارج انسپکٹر صدیق چیمہ نے مخبری پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے جوڑے پل پر چھاپہ مارا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان محسن اور ذیشان زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے جن سے اسلحہ اور شہریوں سے چھینی گئی دو موٹرسائیکل برآمد ہوئیں۔چار ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فصلوں کی آڑ میں فرار ہو گئے جبکہ زخمی ملزمان محسن اور ذیشان کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ملزم محسن اور ذیشان گھروں میں ڈکیتی، راہزنی اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہریوں کو زخمی کرنے کی 80 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے، سی سی ڈی کے مطابق ہلاک دونوں ملزمان محسن اور ذیشان جھوک کھرلاں کے رہائشی تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی