i پاکستان

گبول برادری کے نوجوانوں کی مبینہ پولیس مقابلے میں موت، نبیل گبول کا سندھ حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹمتازترین

July 02, 2025

کراچی کے علاقے شریف آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں گبول برادری کے نوجوانوں کی موت پر رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے سندھ حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل قبول کا کہنا ہے کہ پولیس نے گبول برادری کے تین نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا اگر پولیس کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او شریف آباد نے مبینہ مقابلے میں نوجوانوں کو قتل کیا ہے۔نبیل گبول نے کہا کہ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار سے بات کی ہے اور اے آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے بھی انکوائری کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ یہ ڈکیت نہیں تھے، ویڈیوز موجود ہیں کہ انہیں جب پکڑا گیا تو وہ زندہ تھے۔نبیل گبول نے کہا کہ میں سندھ حکومت، پیپلزپارٹی اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے کہا کہ یہ پیپلزپارٹی کے لوگ ہیں جو انتظار میں ہیں کہ میں انہیں کال دوں اور احتجاج کریں۔پی پی رہنما نے کہا کہ فوری طور پر ایس ایچ او شریف آباد کو معطل کیا جائے نہیں تو ہم سندھ پولیس کے خلاف احتجاج کرکے ساری شاہراہیں بند کردیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی