i پاکستان

غیر قانونی بھرتی کیس پر چیئرمین زرعی تحقیقی کونسل گرفتارتازترین

July 14, 2025

غیرقانونی بھرتیوں کے معاملہ پر چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقی کونسل ڈاکٹر غلام محمد علی کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی کرپشن سرکل نے ڈاکٹر غلام محمد کو گرفتار کیا۔انہیں عدالت میں پیش کیاجارہاہ ے ۔چیئرمین پر بھرتیوں کے لیے مروجہ طریقہ کار نظر انداز کا الزام ہے۔ایف آئی اے کے مقدمے میں چئیرمین سمیت پی اے آر سی کے 19 زرعی ماہرین اور اعلی افسر نامزد ہیں، غیر قانونی بھرتیوں کے لئے مبینہ رشوت لینے کے الزامات بھی ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق چیئرمین پی اے آر سی نے 164 منظور شدہ اسامیوں پر 332 افراد کو غیر قانونی طریقہ سے بھرتی کیا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے پبلک اکانٹس کمیٹی کے حکم پر تحقیقات مکمل کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی