نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسفزئی نے عالمی برادری سے فوری اقدام کی اپیل کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اسرائیل پر دبائو ڈالا جائے تاکہ غزہ کے معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ملالہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا"جب میں غزہ میں بھوکے بچوں، تباہ شدہ اسکولوں اور ہسپتالوں، روکی گئی انسانی امداد اور بے گھر خاندانوں کو دیکھتی ہوں تو میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔"ملالہ نے کہا کہ ہماری اجتماعی انسانیت عالمی اور فوری ردعمل کا تقاضا کرتی ہے۔ انہوں نے عالمی رہنماں سے اپیل کی کہ اسرائیلی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دبا ڈالیں تاکہ اس ظلم کو روکا جا سکے اور معصوم شہریوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔انہوں نے اقوام متحدہ، فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی (انروا)اور فلسطین چلڈرن فنڈ جیسی تنظیموں کی حمایت پر بھی زور دیا، جو جنگ زدہ علاقوں میں انسانی جانیں بچانے کے لیے سرگرم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی