i پاکستان

گجرات، سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو مارے گئےتازترین

July 10, 2025

گجرات میں سی سی ڈی کے دو سرچ آپریشنر کے دوران دو ڈاکو مارے گئے، ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو گجرات پولیس کو مطلوب تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے رات گئے 2 سرچ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں ساتھیوں کی گولی کا نشانہ بن گئے۔ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دونوں ڈاکو گجرات پولیس کو مطلوب تھے، ڈاکوں کی شناخت بلال اور عباس رضا کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔دوسری جانب لاہور میں رات گئے سی سی ڈی کے اسلام پورہ اور شاہدرہ میں مبینہ مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔سی سی ڈی لاہور کا کہنا ہے کہ شاہدرہ میں شہزاد علی نامی اشتہاری ملزم مارا گیا، اسلام پورہ میں ہلاک ملزم نصیب ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، فائرنگ کے بعد ملزمان کے ساتھی فرار ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی