i پاکستان

گلگت بلتستان اور مانسہرہ کے سیاحتی علاقوں میں موسم کی پہلی برف باریتازترین

October 04, 2025

گلگت بلتستان اور مانسہرہ کے سیاحتی علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری کا آغاز ہوگیا جس سے علاقے کا منظر خوبصورت اور برف سے ڈھک گیا ہے۔ برف باری کے ساتھ ساتھ سردی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس سے مقامی باشندوں اور سیاحوں کو شدید سردی کا سامنا ہے۔ گلگت بلتستان کے بلند پہاڑوں پر موسم کی پہلی برف باری نے علاقے کو سفید چادر میں ڈھانپ لیا۔ برف باری کا آغاز گلگت کے قریب ساڑھے چار ہزار میٹر کی بلندی سے ہوا اور اس کا اثر خنجراب، بابوسر اور برزول ٹاپ جیسے دور دراز علاقوں تک پھیل چکا ہے۔ برف باری کی وجہ سے بالائی علاقوں میں شدید سردی کا سامنا ہے۔ تیز آندھی کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی ہے جس سے موسم مزید سرد اور برفیلا ہو گیا ہے۔ سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لئے سردی سے بچا کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔دوسری جانب مانسہرہ کے سیاحتی مقامات جیسے بابو سر ٹاپ، بیسر اور نوری ٹاپ پر بھی برف باری کا آغاز ہو چکا ہے۔ بابو سر ٹاپ پر ہلکی برف باری سے علاقے کا منظر دلکش ہوگیا ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے ان سیاحتی مقامات کا رخ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی