گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور جس روز اسلام آباد کی تابعداری چھوڑیں گے تو اگلے ہی دن ان کے خلاف عدم اعتماد آجائے گی۔اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی کے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم جب چاہیں خیبرپختو خوا میں عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا جب وزیراعلی خیبرپختونخوا اسلام آباد کی تابعداری چھوڑ دیں گے تو اگلے ہی دن ان کے خلاف عدم اعتماد آجائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی