وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے، جو مودی سرکار کے جھوٹ کو سو گنا بڑھا کر دنیا میں پھیلاتا ہے۔جاری بیان میں بھارتی میڈیا کے حالیہ پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ گودی میڈیا کے نزدیک بھارت نے جیسے پورا پاکستان فتح کر لیا ہو حالانکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام شہر مکمل طور پر محفوظ ہیں اور معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا گودی میڈیا اور مودی سرکار کے دعوں کا تمسخر اڑا رہا ہے۔
گودی میڈیا اب ایک کارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے اور مودی خود پچھلے ایک ہفتے سے کسی بل میں چھپ کر بیٹھا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت نے 1965 میں لاہور فتح کرنے کا خواب دیکھا تھا لیکن اسے عبرتناک شکست ہوئی، اور آج پھر بھارتی فورسز کو تین دن سے پاکستان کی بہادر افواج کے ہاتھوں ذلت آمیز ناکامی کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے پانچ بھارتی طیارے مار گرائے جس کی تصدیق بین الاقوامی ذرائع ابلاغ بھی کر رہے ہیں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ بھارتی میڈیا مودی سرکار کی عالمی ہزیمت کو چھپانے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے جبکہ پاکستانی عوام اور افواج ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا جانتی ہیں اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی