i پاکستان

گوجرانوالہ جیل میں 9 مئی کیس میں سزا یافتہ قیدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیاتازترین

September 20, 2025

گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں 9 مئی مقدمے میں سزا یافتہ قیدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل میں قیدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ جیل حکام نے بتایاکہ قاسم کھوکھر 9مئی کے مقدمے میں سینٹرل جیل میں قید تھا۔حکام کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے قاسم کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی