i پاکستان

گوجرانوالہ،سفاک باپ نے 3 ماہ کے بیٹے کو چھت سے نیچے پھینک دیاتازترین

August 01, 2025

سفاک باپ نے تین ماہ کے بیٹے کو چھت سے پھینک کر قتل کر دیا، پولیس نے ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے سلطان پورہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سفاک باپ نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے تین ماہ کے معصوم بیٹے کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم شہزاد کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے غصے میں آ کر معصوم عبداللہ کو بلند عمارت سے نیچے گرا دیا اور تین ماہ کا عبداللہ شدید زخموں کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور مقتول بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔اہلِ علاقہ نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی باپ اس قسم کا قدم نہ اٹھا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی