i پاکستان

گھوٹکی ،رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،تین زخمیتازترین

December 22, 2025

گھوٹکی کے نواحی علاقے خانپور مہر میں گھر پر فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق گھوٹکی کے نواحی علاقے خانپور مہر میں گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزمان شاہنواز پتافی کے گھر پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنیوالوں کی شناخت حضور بخش، اصغر پتافی کے نام سے ہوئی، پولیس نے ضابطہ کارروائی کی لئے لاشیں اور زخمیوں کو خانپور مہر اسپتال منتقل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی