i پاکستان

نارنگ منڈی ، شدید دھند میں ریس لگاتے ہوئے 2 بسیں حادثے کا شکار ،15افراد زخمیتازترین

December 22, 2025

نارنگ منڈی میں شدید دھند میں ریس لگاتے ہوئے 2 بسیں حادثے کا شکار ہوگئیں،تیز رفتار بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، دوسری بس کھمبے سے ٹکرا گئی۔حادثے میں 15مسافر زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تفصیل کے مطابق نارنگ منڈی روڈ پر تیز رفتار بس الٹ گئی، جس سے 15 مسافر زخمی ہوگئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دو بسیں ریس لگا رہی تھی، ایک بس سامنے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی