i پاکستان

گردوارہ کرتارپور میں صفائی کا عمل مکمل،سکھ برادری کا وزیراعظم ،فیلڈ مارشل اور وزیر اعلی سے اظہارتشکرتازترین

September 04, 2025

گردوارہ کرتارپور صاحب کے احاطے سے پانی نکالنے کے بعد صفائی کا کام مکمل کر لیا گیاجس میں انتظامیہ کے ساتھ رینجر اہلکاروں نے بھی حصہ لیا،سکھ برادری نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر،وزیرا عظم اور وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔بھارتی آبی جارحیت کی وجہ سے گردوارہ صاحب میں سیلابی پانی داخل ہوگیا تھا،سکھ برداری نے کرتارپور کی صفائی پر پاکستانی حکومت کاشکریہ اداکیاہے۔ کرتارپور پراجیکٹ مینجمنٹ،سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ نے دن رات کام کیا، سول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ رینجر اہلکاروں نے بھی صفائی مہم میں حصہ لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی