گردشی قرضہ ختم کرنے کے حکومتی انتظام پر عملدرآمد شروع ہوگیا، سرکلر ڈیٹ کی مد میں او جی ڈی سی ایل کو 7 ارب سے زائد جاری کردیئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ پاور ہولڈنگ کمپنی سے انٹرسٹ پیمنٹ کی پہلی قسط مل گئی۔او جی ڈی سی ایل کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 12 قسطوں میں 72 ارب روپے ملنا ہیں۔رپورٹ کے مطابق سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل ہونے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی متوقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی