پشاور کے علاقے خٹکو پل میں گھریلو تنازعہ کی بنا پر ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو گھر کے اندر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت فضل امین، حضرت امین اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے جسے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا ، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یس پی رضا محمد نے بتایا کہ پشاور کے تھانہ ارمڑ کے علاقے خٹکوپل میں لاشوں اور زخمی کو تشویشناک حالت میں ایل آر ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔ایس پی رضا محمد کے مطابق قتل کئے گئے افراد میں3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، ملزمان نے کلاشنکوف سے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی