i پاکستان

حیدر آباد‘ ریلوے پولیس نے 38 لاکھ کی رقم بحفاظت مسافر کو واپس کر دیتازترین

December 27, 2025

ریلوے پولیس نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کی 38 لاکھ روپے کی ملنے والی رقم بحفاظت واپس کر دی۔مسافر محسن مشتاق، پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ سفر کر رہا تھا، مسافر ریلوے سٹیشن حیدرآباد پہنچنے پر کسی ذاتی کام کی غرض سے اتر گیا، اسی دوران ٹرین روانہ ہو گئی اور مسافر کا سامان، جس میں تقریبا 38 لاکھ روپے نقدی موجود تھی، ٹرین میں رہ گیا۔دورانِ ڈیوٹی کانسٹیبل را شریف کو بیگ رواں ٹرین میں ملا جسے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا

اسی اثنا میں مسافر محسن مشتاق تھانہ پہنچا اور اپنے سامان کے متعلق اطلاع دی، مسافر کو آگاہ کیا گیا کہ اس کا بیگ ریلوے پولیس کو مل چکا ہے۔مسافر پیچھے سے قراقرم ایکسپریس کے ذریعے روہڑی پہنچا، روہڑی ہیلپ سینٹر پر سب انسپکٹر کی موجودگی میں مسافر نے اپنے سامان کی شناخت کی، پولیس نے بیگ سے تقریبا 38 لاکھ روپے مکمل گنتی اور تصدیق کے بعد مسافر کے حوالے کر دیے۔مسافر نے ریلوے پولیس کی ایمانداری اور پیشہ ورانہ کردار کو سراہتے ہوئے تشکر کا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی