پاکستانی محنت کشوں کے لیے یورپ کے دروازے کھل گئے، اٹلی نے پاکستان کیلئے نوکریوں میں مجموعی طور پر 10 ہزار 500 کا کوٹہ مختص کر دیا۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مطابق اٹلی نے پاکستان کو آئندہ تین سال کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کر دیا۔اگلے تین سال تک ہرسال 3500پاکستانی روزگارکیلئے اٹلی جائیں گے،ہرسال 1500 سیزنل کوٹہ، 2 ہزار نان سیزنل کوٹہ پراٹلی جائیں گے،پاکستان کوشپ بریکنگ،ہاسپٹیلی،ہیلتھ کئیر اور زراعت کے شعبوں میں کوٹہ الاٹ کیاگیا۔وزارت اوورسیزپاکستانیز کے مطابق پاکستانیوں کوویلڈنگ، ٹیکنیشن، شیف،ویٹرز، ہاس کیپنگ،نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن،کاشتکاری کے شعبوں میں روزگارملے گا
اٹلی یورپ کاپہلا ملک ہے جس نے پاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کیا۔ اس بارے وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین کا نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس فروری 2026 میں اسلام آباد میں ہوگا،اٹلی کا پاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنا اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے مزیدکہاحکومت اپنے محنت کشوں کو عالمی سطح پرباعزت روزگارفراہم کرنے کیلئے مسلسل کوشاں ہے،اوورسیزپاکستانیز دنیا بھرمیں پاکستان کے سفیراورملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں،جلد یورپ کے مزید ممالک کے دروازے پاکستانی ورک فورس کیلئے کھلیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی