i پاکستان

حیدرآباد، 2 بچے نالے میں ڈوب کر جاں بحق، لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیاتازترین

July 10, 2025

حیدرآباد کے علاقے شاہ لطیف کالونی میں 2 بچے کھیل کے دوران گٹر نالے میں ڈوب گئے، لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق فاطمہ اور ظفر شام سے لاپتہ تھے تلاش کرنے پر لاشیں گٹر نالے سے ملیں۔پولیس کے مطابق دونوں بچے شام سے لاپتہ تھے، ڈھونڈنے پر ان کی لاشیں نالے سے ملی، ڈوبنے والیبچوں کی شناخت 3سالہ فاطمہ اور ظفر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے گٹر نالے کا ڈھکن نہ ہونے کے باعث کھیل کے دوران ڈوب گئے، پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی