i پاکستان

حیدرآباد، محفل میلاد کے لنگر کے دوران بچوں میں جھگڑا، بیچ بچا کرانے والا تاجر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحقتازترین

September 01, 2025

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر دس میں محفل میلاد کے اختتام پر لنگر کی تقسیم کے دوران بچوں کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔اس دوران بیچ بچا کی کوشش کرنے والے پچپن سالہ تاجر انصار علی خان کو دل کا دورہ پڑا۔واقعہ کے فورا بعد انصار علی خان کو قریب واقع ہلال احمر کارڈیک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔اس افسوسناک خبر کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ندیم قاضی اور دیگر پارٹی کے کارکنان فوری طور پر اسپتال پہنچ گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی