حجاج کرام کووطن واپس پہنچانے کیلئے پی آئی اے کا بعدازحج آپریشن مکمل ہوگیا، آخری حج پرواز بھی مدینہ سے پہنچ گئی ۔ پی آئی اے ترجمان کے مطائق حج کے بعد سعودی عرب سے عازمین کو وطن واپس پہنچانے کا عمل مکمل ہوچکا ہے، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی آخری بعدازحج پرواز گزشتہ را ت مدینہ منورہ سے اسلام آباد پہنچ گئی ۔پاکستانی ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے سے مجموعی طور پر 41 ہزار 500 سے زائد حجاج 147 پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔پی آئی اے کی حج پروازوں کی شیڈول پر روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا، پی آئی اے کا حج آپریشن کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ حج آپریشن کیلئے پی آئی اے نے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کئے، پی آئی اے کا بعدازحج آپریشن 10جون کو شروع ہوا اور 10جولائی کو مکمل ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی