رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جنگ فوج نہیں، قومیں جیتتی ہیں، قوم میں تمام سیاسی قوتیں شامل ہیں، یہ تہمت ہوگی کہ جنگ جیتنے کے عمل میں پی ٹی آئی حصے دارنہیں تھی۔ایک نجی ٹی وی پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پہلی بار ڈی جی آئی ایس پی آرنے تمام سیاسی قوتوں کاشکریہ ادا کیا، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے پاکستان کا بھرپوردفاع کیا۔شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بنا کسی حجت کے قراردیں پاس کروانے میں حصہ لیا، ہم نے اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوئی بات نہیں کی اس دوران ہم پربانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پرپابندیاں لگائی گئیں۔ شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 2 سال سے بے گناہ قید میں رکھا گیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹا کران کو بٹھایا گیا، اگر ہم اس کی رہائی کا مطالبہ نہ کریں تویہ زیادتی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی