i پاکستان

ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی منظوری دے دی گئیتازترین

April 22, 2025

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی منظوری دے دی۔پی ای سی گورننگ باڈی اجلاس میں ینگ انجینئرز فورم کے قیام کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ ینگ انجینئرز نیشنل فورم نوجوان انجینئرز کا نمائندہ پلیٹ فارم ہوگا۔ملک بھر سے ینگ انجینئرز کی ایسوسی ایشنز کو فورم میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔فورم ینگ انجینئرز کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا، ینگ انجینئرز کی لیڈر شپ اور اسکل ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ فورم کے تحت نوجوان انجینئرز کے لیے ٹریننگز، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔نوجوان انجینئرز بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے۔چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ ینگ انجینئرز نیشنل فورم نوجوانوں کی آواز بنے گا، نوجوان انجینئرز کی رہنمائی اور مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ نوجوان انجینئرز کا قومی ترقی میں کلیدی کردار ہے، فورم نوجوان انجینئرز کے لیے ایک شفاف اور موثر پلیٹ فارم بنے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی