i پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان اور نواب شاہ میں فائرنگ کے واقعات ، 12افراد قتل ،ایک شخص زخمیتازترین

July 17, 2025

خیبرپختونخوا اور سندھ کے علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 12افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 6 افراد قتل جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وانڈہ بیرون میں قریبی رشتہ داروں کے درمیان جھگڑے پر پیش آیا، مقتولین میں نقیب اللہ ، شفیع اللہ ، نجیب اللہ، جلال، نوید اور جہانزیب میں شامل ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والوں میں ایک گروپ کے 5 افراد شامل ہیں، لاشوں کو پینالہ ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عدالت میں پیشی کے لیے جانے والے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ڈان نیوز کے مطابق نواب شاہ میں افسوس ناک واقعہ تھانہ بی سیکشن کی حدود کیریو موری کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مخالفین کی جانب سے پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے فائرنگ کرکے 6 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔پولیس کے مطابق مرنے والے 5 افراد کا تعلق بھنگوار برادری سے بتایا جارہا ہے ، پولیس نے 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جاں بحق ہونے والے افراد سیشن کورٹ پیشی پر جارہے تھے۔بھنگوار برادری کے افراد کو کورٹ جاتے ہوئے راستے میں گھاٹ لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوسکا ہے کہ مرنے والے افراد کی کسی سے دشمنی چل رہی تھی، مزید تحقیقات کے بعد تفصیلات معلوم ہونے پر آگاہ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی