i پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 13کروڑ روپے سے زائد کی ادویات چوری ہونے کا انکشاف،آڈٹ رپورٹتازترین

July 03, 2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی ایچ کیو اسپتال میں 13کروڑ روپے سے زائد کی ادویات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف ڈی ایچ کیو اسپتال کی آڈٹ رپورٹ میں ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون فارماسسٹ و اسٹورانچارج نے مجموعی طور پر ساڑھے13کروڑ روپے سے زائد کی ادویات چوری کرکے فروخت کی جبکہ خاتون فارمسسٹ و اسٹورانچارج نے مفتی محمود میموریل اسپتال کی فراہم کردہ ادویات بھی بھیجیں۔رپورٹ کے مطابق نرسز، جونیئر کلرکس، اسسٹنٹس،کمپیوٹر آپریٹرز، اسٹورکیپرز اور وارڈ بوائز کی غیرمجاز خلاف ضابطہ تقرریاں کی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تنخواہوں اور الانسز کی مد میں سرکاری خزانے کو 2 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کارپارکنگ فیس کی مد میں بیانتظامی سیسرکاری خزانے کو 36 لاکھ اور کینٹین کی مد میں بیانتظامی سیسرکاری خزانے کو 79 لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچایا گیا جبکہ نجی کمپنی کو سی ٹی اسکین مشین پر سبسڈی کی مد میں 83 لاکھ روپے کی غیرقانونی اور غیرمجاز ادائیگیاں کی گئیں۔ اس کے علاوہ اسپتال ڈائریکٹر کی غفلت کے باعث سولر سسٹم کی مد میں سرکاری خزانے کو 5 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ دوسری جانب مشیرصحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رپورٹ محکمہ اینٹی کرپشن اور سی ایم انسپکشن ٹیم کو بھی بھیجی گئی ہے۔ سابق ایچ ڈی اور ایڈیشنل ایچ ڈی،ڈائریکٹر فنانس، اسٹور کیپرز سمیت 33 اہلکاروں کو برطرف کیا گیا۔ انکوائری مکمل ہونے پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی