i پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان، ٹرک کی کار کو ٹکر سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحقتازترین

July 10, 2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں چشمہ روڈ تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں سپر نمبر 5 جھولے ہوٹل کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ٹرک کی ٹکر سے کار میں سوار خاتون سمیت5 افراد جاںبحق ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔مقامی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جاں بحق افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی