i پاکستان

جے یو آئی (ف)کا 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہتازترین

November 10, 2025

جمعیت علماء اسلام (ف) نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جے یو آئی کے مرکزی رہنما و سینیٹر کامران مرتضی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم ترمیم کی حمایت نہیں کر سکتے، یہ طریقہ کار غلط ہے، ترمیم بھی غلط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر چیز پر اعتراض ہے، حکومت پر اعتبار بھی نہیں، 27 ویں ترمیم سے 26 ویں ترمیم کو رول بیک کر دیا گیا ہے۔کامران مرتضی نے کہا کہ تحفظات کے باوجود ہم مشترکہ کمیٹی میں جانا چاہتے تھے، ہم کمیٹی میں اپنی تجاویز بھی رکھنا چاہتے تھے۔حکومت نے ہمیں ترمیم پڑھنے کی اجازت نہیں دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی