i پاکستان

جے یوآئی تحصیل کے امیرمفتی حبیب اللہ حقانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،اہلیہ زخمیتازترین

July 03, 2025

خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں جے یوآئی تحصیل براول کے امیر مفتی حبیب اللہ حقانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ انکی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مفتی حبیب اللہ حقانی کو ان کے گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کیا،فائرنگ کے نتیجے میں مفتی حبیب اللہ موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ،ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔حبیب اللہ حقانی کی نماز جناہ بین بالا سکول براول میں میں ادا کردی گئی ۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا چھا گئی ہے جبکہ فضا سوگوار ہو گئی ہے۔جمعیت علمائے اسلام نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور ممتاز عالم دین مفتی شاہ میر بزنجو جاں بحق ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی