i پاکستان

جیل قانون کے مطابق سپیریئر قیدی کو سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں، بیرسٹر عقیل ملکتازترین

November 29, 2025

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ جیل مینوئل کے رول 265 میں لکھا ہے کہ سپریئر قیدی کو سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے،پی ٹی آئی کی طرف سے جو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے وہ مس انفارمیشن ہے، عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، طارق فضل اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے بھی کہا ان کی صحت ٹھیک ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کراونے کا اختیار جیل مینوئل کے مطابق سپرنٹنڈنٹ کو ہے، رول 265 کہتا ہے کہ ایک ہفتے میں ملاقات ہوسکتی ہے۔

وزیر مملکت برائے قانون نے کہا کہ جیل میں جانے کے بعد عمران خان کی اب تک 870 ملاقاتیں ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی بتائے کیا خیریت معلوم کرنی ہے یا وزیر اعلی سہیل آفریدی لائحہ عمل لینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی، افغان میڈیا پر بھی عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں چل رہی ہیں، پی ٹی آئی کس بنیاد پر عمران خان کی صحت سے متعلق جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے عمران خان کی صحت پر جو افواہ پھیلائی ہے اس کا سورس بتائیں ہم کارروائی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی