i پاکستان

جہلم،مزدا کی موٹرسائیکل کو ٹکر، باپ اور 2 بیٹے جاں بحقتازترین

August 24, 2024

جہلم میں مزدا کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب مزدا نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ عدنان، 13 سالہ آیان اور 12 سالہ فیضان شامل ہیں، جن کا تعلق ڈھوک پڈھال دینہ سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی