i پاکستان

جنگ بھارت نے مسلط کی پاکستان نے جواب دیا، پاکستانی سفیرتازترین

May 15, 2025

آئرلینڈ کیلئے پاکستان کی سفیر عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ جنگ بھارت نے مسلط کی پاکستان نے جواب دیا،پاکستان کے پاس ہمسایہ ملک کی جارحیت کا جواب دینے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔ آئرش میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی صلاحیت وعزم کا غلط اندازہ لگایا ہے، امید ہے سبق سیکھ لیا ہوگا، بھارت سے توقع ہے فہم و فراست کو ملحوظ خاطر رکھ کر سیز فائر برقرار رکھے گا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ یہ ناقابل برداشت ہے کہ بھارت ہر دہشتگردی پر بغیر کسی ثبوت کے حملہ کردے، جموں و کشمیر متنازع علاقہ ہے، بھارت نے 1947 میں افواج بھجوا کر قبضہ کیا۔پاکستانی سفیر عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ بہادر کشمیری اپنے سیاسی حقوق کیلئے 7 دہائیوں سے جدوجہد کررہے ہیں، تنازع جموں وکشمیر سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق تصفیہ طلب ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ سیاسی تنازعات کے حل کیلئے بات چیت کے علاوہ کوئی متبادل نہیں، جموں وکشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، شمالی آئرلینڈ کا مسئلہ بھی قربانیوں کے بعد بات چیت سے ہی حل ہوا اور امن قائم ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی