i پاکستان

جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر سے مشروط ہے، صدر آزاد کشمیرتازترین

May 22, 2025

صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر سے مشروط ہے۔گزشتہ روز ایک تقریب میں بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان پھر جنگ کے امکان کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، مسئلہ کشمیر کا حل سہ فریقی مذاکرات میں ہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ جنگ سے مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں فلیش پوائنٹ بنا، امریکا اور یورپ سمیت پوری دنیا کی طرف سے بھارت پر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے پر زور دیا گیا، صدر ٹرمپ جنگوں کے خلاف ہیں، وہ مسئلہ کشمیر حل کرا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت جتنی بھی تردید کرے مگر امریکا، برطانیہ اور سعودی عرب نے ثالثی کرائی ہے، مسئلہ کشمیر کا حل سہ فریقی مذاکرات اور اقوام متحدہ کی قراردادیں ہیں، دو ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ کسی صورت سود مند نہیں ہو سکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی