i پاکستان

جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز کیلئے کرفیو نافذتازترین

May 26, 2025

جنوبی وزیرستان اپر میں ایک روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جنوبی وزیرستان اپر میں پیر کوصبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہے گا، اسمان منزہ اور لدھا تک سڑک بند رہے گی، تیارزہ، توروام اور سرویکئی تک بھی سڑک بند رہے گی، عوام سے گزارش کی گئی کہ ان راستوں پر سفر سے اجتناب کریں۔ نوٹیفکیشن میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں، سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی