i پاکستان

جنرل اسپتال لاہور کے لیڈیز ہوسٹل سے چوریاں کرنے والا ملزم گرفتارتازترین

August 23, 2024

کوٹ لکھپت پولیس نے جنرل اسپتال لاہور کے لیڈیز ہوسٹل سے چوریاں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم پہلے بھی ہوسٹل سیکیورٹی کو چکما دیکر ہوسٹل سے موبائلز اور دیگر چیزیں چوری کر چکا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاون اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو چوری کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم سے چوری شدہ موبائلز برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹان اخلاق اللہ تارڑ نے کوٹ لکھپت پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی