سوشل میڈیا کے ذریعے جوے کی تشہیر کے الزام میں نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے انفلونسرز رجب بٹ،انس علی اور ہریرہ کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔تفصیل کے مطابق نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا،نیشنل سائبرکرائم کی جانب سے سوشل میڈیا انفلونسر کو نوٹسز جاری کئے گئے تھے،تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کئے گئے،ملزمان کے خلاف پیکا،فراڈ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔مقدمے کے متن میں کہاگیا کہ سوشل میڈیا انفلونسرز بیٹنگ ایپ کے ایمبسڈر کے طورپرکام کرتے تھے،عام لوگوں کو جوئے کے فوائد کیلئے سرمایہ کاری کرنے پر اکساتے تھے، عام شہریوں کو ایپس میں سرمایہ کاری سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا،ملزمان کیخلاف پیکا،فراڈسمیت دیگردفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی