جوا ایپ کیس میں گرفتارمعروف یوٹیوبرڈکی بھائی کاجوڈیشل مجسٹریٹ نے دو روز کا ریمانڈ دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ایف آئی اے نے ڈکی بھائی کو دو روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر ضلع کچہری میں پیش کیا ۔عدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی کہ ڈکی بھائی سے مزید تفتیش کرنی ہے ریمانڈ دیا جاے۔ عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیااورایف آئی اے ڈکی بھائی کو پیش کرکے واپس لے گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی