i پاکستان

جسٹس جنید غفار نے بطور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ حلف اٹھا لیاتازترین

July 08, 2025

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں ججز اور سینئر وکلا نے شرکت کی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب حلف برداری پہلی بار اس جگہ ہوئی جہاں بانی پاکستان محمد علی جناح نے بطور گورنر جنرل حلف لیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی