خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی قسط کے تحت تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو 66 کروڑ 29 لاکھ 39 ہزار روپے جاری کر دیئے۔سب سے زیادہ فنڈز ٹی ایم اے پشاور سٹی کو 8 کروڑ 70 لاکھ 98 ہزار روپے سے زائد جاری کیے گئے ہیں جبکہ ٹی ایم اے بابوزئی کو 3 کروڑ 97 لاکھ روپے، ڈی آئی خان کو 3 کروڑ 32 لاکھ روپے، مردان کو 3 کروڑ 88 لاکھ روپے، کوہاٹ کو 2 کروڑ 69 لاکھ روپے، چمکنی کو 2 کروڑ 28 لاکھ روپے اور ہری پور کو 2 کروڑ 9 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔پسماندہ علاقوں کیلئے فنڈز میں کمی کی گئی ہے، مستوج (چترال) کیلئے صرف 5 لاکھ 54 ہزار روپے، شانگلہ اور لارجم کو سب سے کم محض 5 لاکھ 21 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔حکومت نے قبائلی اضلاع کی تمام 25 تحصیلوں کیلئے 3 کروڑ 44 لاکھ 56 ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں، ہر ٹی ایم اے کو 13 لاکھ 78 ہزار 250 روپے فراہم کیے گئے ہیں، یہ فنڈز بلدیاتی سطح پر ترقیاتی کاموں اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی